ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کھلا رکھنے کے لیے سخت اقدامات کا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی ممکنہ بندش کو ناکام بنانے کے لیے آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے اور ساحلی بمباری کی دھمکی دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کھلا رکھنے کے لیے سخت اقدامات کا اعلان

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی کوشش کی گئی تو امریکہ اسے کھلا رکھنے کے لیے ساحلی علاقوں پر بمباری سمیت ہر ممکن اقدام کرے گا۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ کئی ممالک، خاص طور پر وہ جو آبنائے ہرمز کی بندش سے متاثر ہو سکتے ہیں، امریکہ کے ساتھ مل کر اس آبی راستے کو محفوظ رکھنے کے لیے جنگی جہاز بھیجیں گے۔

صدر ٹرمپ نے چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک سے امید ظاہر کی کہ وہ اس کوشش میں حصہ لیں گے تاکہ عالمی تجارت کے لیے اہم اس سمندری راستے کو محفوظ بنایا جا سکے۔

امریکی حکام کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم راستہ ہے اور دنیا کے تیل کی ایک بڑی مقدار اسی گزرگاہ سے گزرتی ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں آبنائے ہرمز کی صورتحال عالمی توانائی کی منڈیوں اور بین الاقوامی تجارت کے لیے نہایت اہم سمجھی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں