پاک فوج نے قندھار میں اہم ٹیکنیکل سٹوریج ٹنل کو تباہ کر دیا، ٹنل کو افغان طالبان اور دہشت گرد استعمال کرتے تھے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاک افواج نے افغانستان کے قندھار علاقے میں کامیاب حملہ کرتے ہوئے اہم ٹیکنیکل ایکوپمنٹ سٹوریج ٹنل کو تباہ کر دیا ہے۔
یہ کارروائی 14 اور 15 مارچ کی درمیانی شب کی گئی، جس میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک افواج نے قندھار میں ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر اور اسلحہ ذخائر کو مؤثر طور پر تباہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انفراسٹرکچر اور ایکوپمنٹ سٹوریج ٹنل کو افغان طالبان اور دہشت گرد گروپس استعمال کرتے تھے۔ یہ کارروائیاں اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہیں گی۔















