حکومت نے مٹی کا تیل 39 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا

حکومت نے مٹی کا تیل 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا، نئی قیمت 358 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت نے مٹی کا تیل 39 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے مٹی کا تیل 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 358 روپے ایک پیسہ فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 105 روپے 37 پیسے اور ڈیزل پر 55 روپے 24 پیسے فی لیٹر لیوی برقرار رہے گی۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا مشکل فیصلہ کیا گیا ہے، جیسے ہی حالات بہتر ہوں گے، قیمتیں کم کی جائیں گی۔ وزارت توانائی کے مطابق حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھتے ہوئے 23 ارب روپے کی سبسڈی ادا کرے گی، جو 14 مارچ سے 20 مارچ تک لاگو ہو گی۔

وزارت نے بتایا کہ کابینہ سے وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ کے قیام کی منظوری حاصل کی گئی ہے، اور اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 27 ارب 10 کروڑ روپے اس فنڈ میں منتقل کرنے کی منظوری دی ہے۔ مزید یہ کہ تیل کی قیمت 100 ڈالر ہونے پر ملک میں مہنگائی 11 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں