بحرین اور سعودی عرب میں جنگی صورتحال کے باعث دو بڑی فارمولا 1 ریسیں منسوخ

بحرین اور سعودی عرب کی گراں پری ریسیں جنگی صورتحال کے باعث منسوخ کر دی گئی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بحرین اور سعودی عرب کی اپریل گراں پری ریسیں منسوخ

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

فارمولا 1 انتظامیہ اور عالمی موٹر اسپورٹس کے ادارے فیڈریشن انٹرنیشنل ڈی لآٹوموبائل نے اعلان کیا ہے کہ بحرین اور سعودی عرب میں اپریل میں ہونے والی گراں پری ریسیں جنگی صورتحال کے باعث منسوخ کر دی گئی ہیں۔

منتظمین کے بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دونوں مقابلے کیلنڈر سے ہٹا دیے گئے ہیں۔ اپریل کے شیڈول کے لیے متبادل ریسوں پر غور کیا گیا، تاہم کوئی متبادل مقابلہ شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


رپورٹس کے مطابق بحرین گراں پری 12 اپریل جبکہ سعودی عرب گراں پری 19 اپریل کو ہونا تھی۔ دونوں ریسوں کی منسوخی سے فارمولا 1 کیلنڈر میں اپریل کا شیڈول خالی رہ جائے گا۔

بحرین اور سعودی عرب کی گراں پری حالیہ برسوں میں فارمولا 1 کے مشرق وسطیٰ مرحلے کا اہم حصہ بن چکی ہیں اور ہر سال بڑی تعداد میں شائقین ان مقابلوں کو دیکھنے آتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں