امریکا ہر صورت میں آبنائے ہرمز کو کھلا رکھے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز میں رکاوٹ ڈالنے پر ساحلی بمباری کی دھمکی دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا ہر صورت میں آبنائے ہرمز کو کھلا رکھے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش جاری رکھی تو امریکا اس کے ساحلی علاقوں پر شدید بمباری کرے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اس اہم آبی گزرگاہ کو ہر صورت کھلا رکھے گا۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا کہ کئی ممالک، خصوصاً وہ ممالک جو آبنائے ہرمز کی بندش سے متاثر ہو سکتے ہیں، امریکا کے ساتھ مل کر جنگی بحری جہاز اس علاقے میں بھیجیں گے تاکہ آبنائے ہرمز کو محفوظ اور کھلا رکھا جا سکے۔

انہوں نے چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس اہم سمندری راستے کی حفاظت کے لیے اپنے جنگی جہاز بھیجیں۔ ٹرمپ کے مطابق امریکا آبنائے ہرمز کو "کسی نہ کسی طرح” کھول کر رکھے گا۔

دوسری جانب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ پر بھی ٹرمپ نے سخت ردعمل ظاہر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئربیس پر پانچ امریکی طیاروں کو نقصان پہنچا۔ ٹرمپ نے اس خبر کو "غلط رپورٹنگ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیس پر حملہ ضرور ہوا تھا لیکن طیارے تباہ نہیں ہوئے۔

دیگر متعلقہ خبریں