ایران پر امریکی اسرائیلی حملے، 2200 سے زائد ہلاکتیں، ہزاروں گھر اور اسکول تباہ

امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں سے ہزاروں جانیں گئیں، جبکہ شہری انفراسٹرکچر کو بھاری نقصان پہنچا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران پر امریکی اسرائیلی حملے، 2200 سے زائد ہلاکتیں، ہزاروں گھر اور اسکول تباہ

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد خطے میں شدید جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ جنگ کا آغاز 28 فروری کو ہوا جس میں ایران سمیت متعدد ممالک متاثر ہوئے۔ ایرانی حکومت کے مطابق اب تک 1444 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ لبنان میں 773 اور اسرائیل میں 14 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

خلیجی ممالک میں بھی اس تنازع کے اثرات نظر آئے ہیں، جہاں متحدہ عرب امارات، کویت، عمان، بحرین اور سعودی عرب میں مجموعی طور پر 19 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ عراق میں 26 اور امریکی افواج کے 11 اہلکار بھی مارے گئے۔

ایران نے شہری انفراسٹرکچر کے شدید نقصان کی اطلاع دی ہے۔ ترجمان فاطمہ مہاجرانی کے مطابق 43 ہزار یونٹس متاثر ہوئے ہیں، جن میں 36 ہزار 500 رہائشی مکانات شامل ہیں۔ تہران میں 10 ہزار عمارتیں حملوں کی زد میں آئیں۔

حملوں کے دوران صحت اور تعلیمی شعبے کو بھی نقصان پہنچا۔ 43 ہنگامی مراکز، 32 ایمبولینسیں اور 120 اسکول متاثر ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 223 خواتین اور 206 اساتذہ و طلبہ شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں