حسین طلعت کندھے کی چوٹ کی وجہ سے بنگلا دیش سیریز اور پی ایس ایل سے باہر ہو گئے ہیں۔ انہیں صحتیابی کے لیے 12 سے 14 ہفتے درکار ہوں گے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی کرکٹر حسین طلعت کندھے کی چوٹ کی وجہ سے بنگلا دیش کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
آل راؤنڈر حسین طلعت پی ایس ایل میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔ انہیں مکمل صحتیابی کے لیے 12 سے 14 ہفتے درکار ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق، دوسرے ون ڈے کے دوران حسین طلعت کندھے کی انجری کا شکار ہوئے۔ وہ ری ہیبلیٹیشن کے لیے نیشنل اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے۔















