کراچی میں نیا قبرستان بنانے کا اعلان، شہریوں کو سہولت ملے گی۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں نیا قبرستان بنانے کا اعلان کیا ہے، جس سے شہریوں کو سہولت ملے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں نیا قبرستان بنانے کا اعلان، شہریوں کو سہولت ملے گی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں ایک نیا قبرستان بنایا جائے گا جس سے شہریوں کو سہولت ملے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی آفس میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کراچی کے کمرشل ایریاز کی حالت خراب تھی اور بلدیہ عظمیٰ کراچی مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام کر رہی ہے۔ اولڈ سٹی ایریا میں 75 کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبے بنائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لی مارکیٹ، کھجور مارکیٹ، میٹھادر اور کھارادر کے علاقوں میں ترقیاتی کام کیے جائیں گے، جبکہ شہر کی مختلف مارکیٹوں پر ایک ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اس سال کراچی پر 68 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے، جس میں 1058 ترقیاتی اسکیمیں شامل ہیں۔ شہر کی سڑکوں اور پرانی عمارتوں کی مرمت بھی ان اسکیموں کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گل پلازہ کے اطراف کے علاقوں میں بھی ترقیاتی کام شروع ہونا تھا، تاہم بدقسمتی سے گل پلازہ کا واقعہ رکاوٹ بنا۔ کڈنی ہل پارک پر پرندوں کی ایوری پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ نیا قبرستان میمن گوٹھ روڈ پر 2 ماہ میں بنایا جائے گا، جس پر 43 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ عظیم پورہ انٹر سیکشن پر کام کا آغاز کیا جا چکا ہے اور وہاں فلائی اوور بھی بنایا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں