امریکی سفارت خانے نے ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی شہریوں کو قونصلر خدمات جاری رہیں گی۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی سفارت خانے نے 20 مارچ تک تمام امیگرنٹ اور نان امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد موجودہ حالات میں سفری انتظامات کو منظم کرنا ہے۔
سفارت خانے نے بیان میں کہا ہے کہ امریکی شہریوں کو معمول اور ہنگامی نوعیت کی قونصلر خدمات کی فراہمی جاری رہے گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق، متاثرہ درخواست گزاروں کو نئی تاریخ مقرر کرنے کے طریقہ کار سے متعلق ہدایات ای میل کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔














