انگلیاں ٹریگر پر ہیں ضرورت پڑنے پرامریکہ کے خلاف جنگ کے لئے تیار ہیں۔حوثی رہنما محمد البخیتی

یمن کے حوثی باغیوں نے ایران کی عسکری حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ مداخلت کے لیے تیار ہیں، جس سے خطے کی کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یمنی حوثیوں کا ایران کی عسکری حمایت کا اعلان، خطے میں کشیدگی

صنعاء: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یمن کے حوثی باغیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ عسکری طور پر ایران کے ساتھ صف بندی کے لیے تیار ہیں۔ سینئر حوثی رہنما محمد البخیتی نے کہا کہ ان کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں اور وہ ضرورت پڑنے پر مداخلت کے لیے تیار ہیں، جس سے خطے میں جنگ کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

البخیتی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یمن خطے کی مزاحمتی تنظیموں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، خصوصاً ایران کے ساتھ قریبی ہم آہنگی برقرار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے جہاں سے اس کے خلاف حملے کیے جا رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یمنی حوثیوں کی جانب سے ایران کی حمایت کے بعد امریکا اور اس کے اتحادیوں پر دباؤ بڑھانے کے لیے ‘باب المندب’ کو بھی بند کیا جاسکتا ہے، جس سے سعودی تیل کی برآمدات رک سکتی ہیں اور عالمی تجارت کو جھٹکا لگ سکتا ہے۔

جمعہ کے روز عالمی یوم القدس کے موقع پر یمن میں مظاہروں میں ایران کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔ مظاہرین نے حزب اللہ اور عراق کی مزاحمتی تحریکوں کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کیا۔

ایران کی مسلح افواج نے جوابی کارروائی کے طور پر ‘آپریشن وعدہ صادق 4’ کے تحت 48 سے زائد حملے کیے ہیں اور اسرائیلی فوجی تنصیبات اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانے پر رکھا ہوا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں