لبنان کے جنوبی قصبے میں اسرائیلی حملے سے 12 طبی کارکنان جاں بحق۔
لبنان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لبنان کے جنوبی قصبے بورج قلاوئی میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک ہیلتھ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم 12 طبی کارکنان جاں بحق ہو گئے۔
لبنان کی صحت عامہ کی وزارت نے بتایا ہے کہ مرنے والوں میں ڈاکٹر، پیرا میڈیکس اور نرسیں شامل ہیں۔
حملے میں ایک ہیلتھ کیئر ورکر زخمی ہوا ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی کام جاری ہے۔















