حرم ریحان کا عالمی ریکارڈ، مریم نواز کی تعریف

گوجرانوالہ کی حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر عالمی اعزاز حاصل کیا۔ مریم نواز نے حرم کی کامیابی کو دیگر بیٹیوں کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حرم ریحان کا عالمی ریکارڈ، مریم نواز کی تعریف

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان کو بھارتی ریکارڈ توڑنے اور اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے پر مبارکباد دی ہے۔ حرم نے ایک منٹ میں ایک ٹانگ کے ساتھ 143 مرتبہ knee strike کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حرم ریحان نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر پاکستان کا پرچم بلند کیا ہے۔ انہوں نے حرم کو دیگر بیٹیوں کے لیے مشعل راہ قرار دیا اور کہا کہ اگر پنجاب کی بیٹی ہمت کرے تو دنیا کو حیران کر سکتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ریاست ماں کی طرح نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور حکومت پنجاب نوجوانوں کے خواب پورے کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں