ماہرین جلد نے خبردار کیا ہے کہ سیاہ اور سفید مہندی میں موجود کیمیکلز جلد پر دائمی داغ چھوڑ سکتے ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عید الفطر کی تیاریوں کے دوران ماہرین جلد نے خبردار کیا ہے کہ سیاہ اور سفید مہندی کے استعمال سے جلد پر دائمی داغ پڑ سکتے ہیں۔ سیاہ مہندی میں موجود کیمیکل پی پی ڈی جلد پر سرخی، سوجن اور داغ دھبوں کا سبب بن سکتا ہے۔
سیاہ مہندی میں پی پی ڈی کا تناسب 10 سے 40 فیصد تک ہو سکتا ہے جو جلد کی جلن کا باعث بن سکتا ہے۔ قدرتی مہندی سرخ رنگ دیتی ہے جو نقصان دہ نہیں ہوتی جبکہ سفید مہندی بھی کیمیکلز سے بنائی جاتی ہے جو محفوظ نہیں ہو سکتی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی مہندی کے ردعمل کی صورت میں فوری طور پر ماہر جلد سے مشورہ کیا جائے۔ قدرتی مہندی کو ہمیشہ محفوظ سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ جلد کو نقصان نہیں پہنچاتی۔















