ایرانی میزائل حملہ، سعودی اڈے پر پانچ امریکی ریفیولنگ طیارے متاثر

ایرانی میزائل حملے میں سعودی عرب میں پانچ امریکی ریفیولنگ طیارے متاثر، مرمت جاری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی میزائل حملے میں سعودی عرب میں امریکی طیارے متاثر

ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب کی پرنس سلطان ایئر بیس پر ایرانی میزائل حملے میں پانچ امریکی ایئر فورس کے ریفیولنگ طیاروں کو نقصان پہنچا ہے ۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق، دو امریکی حکام نے بتایا ہے کہ ٹینکروں کو نقصان پہنچا لیکن وہ تباہ نہیں ہوئے اور ان کی مرمت کی جا رہی ہے، جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق، یہ ٹینکرز حالیہ دنوں میں ایرانی میزائل حملے کے دوران نشانہ بنے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد ایران کے ساتھ جنگ میں متاثر یا تباہ شدہ امریکی ریفیولنگ طیاروں کی تعداد کم از کم سات ہو گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں