امریکا اور اسرائیل پچھتائیں گے تب ہی جنگ ختم ہوگی، ایران کا واضح پیغام

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر نے کہا کہ جنگ جاری رہے گی جب تک امریکا و اسرائیل کو پچھتاوا نہ ہو۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران: جنگ کے خاتمے کی شرط امریکا و اسرائیل کا پچھتاوا

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے اعلان کیا ہے کہ جنگ تب تک جاری رہے گی جب تک امریکا اور اسرائیل کو اپنے اقدامات پر پچھتاوا نہ ہو۔

سپیکر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں الزام عائد کیا کہ ٹرمپ کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جنگ میں ملوث کیا، جس نے دھوکہ دے کر جنگ شروع کروائی اور اب وہی اس کے کنٹرول میں عمل کر رہا ہے۔

محمد باقر قالیباف نے واضح کیا کہ ایران امریکا اور صیہونی حکومت کے درمیان کوئی فرق نہیں سمجھتا، جو ان کے بقول بڑے جرم کا ارتکاب کر چکے ہیں۔

یہ بیان ایران کی جانب سے امریکی و اسرائیلی مؤقف پر سخت تنقید اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اظہار کے طور پر سامنے آیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں