پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں فتح حاصل کر کے سیریز برابر کر دی

پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں بنگلا دیش کو 128 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی، تیسرا میچ 15 مارچ کو ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں فتح حاصل کر کے سیریز برابر کر دی

ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلا دیش کو 128 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ خراب موسم کے باعث بنگلا دیش کو 32 اوورز میں 243 رنز کا ہدف دیا گیا تھا، جس کے تعاقب میں بنگلا دیش کی ٹیم 114 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان کی طرف سے معاذ صداقت نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ سلمان علی آغا نے 64 اور محمد رضوان نے 44 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان نے 31، فہیم اشرف 14 اور عبدالصمد نے 11 رنز کا اضافہ کیا۔ بنگلا دیش کے بالر رشاد حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلا دیش کی طرف سے لٹن داس 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ توحید ہری دوائے نے 28، عفیف حسین 14 اور سیف حسن نے 12 رنز بنائے۔ پاکستان کے بالرز حارث رؤف اور معاذ صداقت نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں