فاسٹ بولر زمان خان کی انجری، پی ایس ایل میں شرکت خطرے میں

زمان خان نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں کندھے کی انجری کا شکار، پی ایس ایل میں شرکت مشکوک، فٹنس بحالی میں 4 سے 6 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فاسٹ بولر زمان خان کی انجری، پی ایس ایل میں شرکت خطرے میں

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فاسٹ بولر زمان خان نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے، جس کے باعث پاکستان سپر لیگ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق، زمان خان پشاور اور فیصل آباد کے میچ میں انجرڈ ہوئے اور ان کے کاندھے کا جوڑ اترا ہے۔

پی سی بی نے زمان خان کو لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جہاں میڈیکل پینل ان کی ریکوری اور ری ہیب پلان ترتیب دے گا۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق، زمان خان کی فٹنس کی بحالی میں 4 سے 6 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ زمان خان پی ایس ایل میں راولپنڈی کے اسکواڈ کا حصہ تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں