پنجگور میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت 24 کاشتکاروں میں مالی معاونت کے چیک تقسیم کیے گئے۔
پنجگور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گرین پاکستان انیشیٹو (جی پی آئی) فیز 2 کے تحت پنجگور میں کاشتکاروں کو مالی معاونت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ چتکان بازار پنجگور میں ایک تقریب کے دوران کمانڈنٹ پنجگور رائفلز نے 24 کاشتکاروں میں چیک تقسیم کیے۔
مجموعی طور پر 190 کاشتکار منتخب کیے گئے ہیں، جن میں سے 61 کو چیک جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ 129 درخواستوں پر عمل جاری ہے۔ مزید 840 کاشتکاروں کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جنہیں جی پی آئی کے فیز 3 میں شامل کیا جائے گا۔
کسانوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا، ان کا کہنا ہے کہ اس سے ان کے کام میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یہ پروجیکٹس جاری رکھے جائیں تاکہ زرخیز زمینوں سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔ جی پی آئی مقامی کاشتکاروں کو مالی معاونت فراہم کر کے زرعی پیداوار کو مستحکم کر رہی ہے۔















