نائجیریا کی فیور اوگیچی نے 70 دن تک گنتی گن کر 18 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
ابوجا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نائجیریا کی خاتون فیور اوگیچی انی نے 70 دن مسلسل گنتی گن کر 18 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے روزانہ تقریباً 14 گھنٹے گنتی کر کے 1,070,000 تک پہنچا۔
انہوں نے یہ کارنامہ اکتوبر 2025 میں شروع کیا اور دسمبر تک جاری رکھا، جس کا لائیو اسٹریم یوٹیوب پر نشر کیا گیا۔ پچھلا ریکارڈ 1,000,000 تک تھا جو 18 سال تک قائم رہا۔














