ایرانی سپریم لیڈر زخمی ہو کر غائب ہیں، ایران کی فوجی صلاحیت تباہ ہو چکی ہے۔امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہو کر غائب ہیں اور ایران کی فوجی صلاحیت تباہ ہو چکی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زخمی اور غائب: امریکی دعویٰ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہو کر منظر عام سے غائب ہیں۔ یہ بیان انہوں نے پینٹاگون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔ ہیگستھ کے مطابق ایرانی سرکاری ٹی وی پر خامنہ ای کا تحریری بیان نشر کیا گیا، مگر کوئی ویڈیو یا آڈیو فراہم نہیں کی گئی۔

پیٹ ہیگستھ نے مزید کہا کہ ایران کے میزائل حملوں میں 90 فیصد اور ڈرون حملوں میں 95 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی فوجی صلاحیت تباہ ہو چکی ہے اور امریکی و اسرائیلی فضائی افواج کا مشترکہ آپریشن کامیاب رہاہے۔

امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کی قیادت چھپ رہی ہے جبکہ امریکی فوجی صلاحیتیں بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اختیارات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ہیں جو جنگ کے طریقہ کار اور وقت کا تعین کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں