ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل کارڈ کے برابر ہے، نادرا

نادرا نے وضاحت کی ہے کہ ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل شناختی کارڈ کے مساوی ہے اور سرکاری دفاتر کو اس کی قانونی حیثیت تسلیم کرنی چاہیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل شناختی کارڈ کے برابر، نادرا کی وضاحت

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے واضح کیا ہے کہ ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل شناختی کارڈ کے مساوی ہے۔ نادرا ترجمان نے کہا کہ بعض سرکاری دفاتر اور ادارے فزیکل کارڈ یا اس کی فوٹو کاپی طلب کر رہے ہیں، جو قانونی فریم ورک کے خلاف ہے۔

نادرا کے ترجمان نے بتایا کہ نادرا آرڈیننس کے تحت ڈیجیٹل شناختی ضوابط بنائے گئے ہیں جو انہیں قانونی حیثیت دیتے ہیں۔ ان ضوابط کے تحت ڈیجیٹل شناختی اسناد کو شناخت کا درست ثبوت تسلیم کیا جاتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ڈیجیٹل شناختی کارڈ سے غیر ضروری فوٹو کاپیوں کی ضرورت کم ہوتی ہے اور شہریوں کے ذاتی ڈیٹا کا تحفظ یقینی بنتا ہے۔ یہ اقدامات شناختی معلومات کے غلط استعمال کی روک تھام میں بھی مدد دیتے ہیں۔

نادرا کے ترجمان نے کہا کہ تمام سرکاری محکمے، عوامی و مالیاتی ادارے اور ٹیلی کام آپریٹرز ان احکامات کی پابندی کریں۔ شہری اپنی شکایات نادرا کے سرکاری شکایتی نظام کے ذریعے درج کر سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں