آپریشن غضب للحق میں سیکیورٹی فورسز نے 663 افغان طالبان کارندے ہلاک کر دیے ہیں، جبکہ 249 پوسٹیں تباہ اور 44 پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔
کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزارت اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن غضب للحق میں سیکیورٹی فورسز نے اب تک 663 افغان طالبان کارندے ہلاک کر دیے ہیں۔
وزارت کے مطابق زخمی طالبان کی تعداد 887 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 249 پوسٹیں تباہ اور 44 پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔
مزید کہا گیا کہ 224 ٹینکس اور اسلحہ تباہ ہوا اور دہشتگردوں کے 70 مقامات پر فضائی حملے کیے گئے ہیں۔












