وزیر اعظم شہباز اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات میں فیلڈ مارشل کا جنگی لباس میں ہونا پاکستان کی سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار ہے۔
ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو افواج پاکستان کے جنگی لباس میں دیکھا گیا، جو غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔
عام طور پر بیرون ملک دوروں کے دوران پاکستانی سپہ سالار رسمی لباس پہنتے ہیں، مگر اس بار فیلڈ مارشل کا جنگی لباس میں ہونا پاکستان کی سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار ہے۔ یہ اس عزم کا اعادہ ہے کہ پاکستان اپنے سعودی بھائیوں کے دفاع کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گا۔












