نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کا حلف اٹھا لیا، صدر مملکت نے تقرری کی منظوری دی۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ و دیگر رہنما شریک ہوئے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ظفر احمد راجپوت نے حلف لیا۔
تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ، وزیر داخلہ ضیا لنجار اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سمیت مسلم لیگ ن کے رہنما بشیر میمن شریک ہوئے۔
نہال ہاشمی کی تقرری کا فیصلہ صدر مملکت آصف زرداری نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کیا۔
نہال ہاشمی 1997 سے 1999 تک وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر برائے قانون و انصاف رہے اور مسلم لیگ ن کے مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔
پاناما کیس کے متنازع بیان پر 2017 میں مسلم لیگ ن سے نکالے گئے نہال ہاشمی کی رکنیت 2021 میں بحال کر دی گئی تھی۔















