پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو 275 رنز کا ہدف دیا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 275 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستانی ٹیم 47.3 اوورز میں 274 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اختتامی اوورز میں قومی ٹیم کی بیٹنگ مایوس کن رہی اور سلمان آغا کی وکٹ گرنے کے بعد بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔ پاکستان کی آخری سات وکٹیں صرف 43 رنز پر گر گئیں۔
پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت نے 46 گیندوں پر 75 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ سلمان آغا نے 62 گیندوں پر 64 رنز بنائے۔ محمد رضوان نے 59 گیندوں پر 44 رنز اسکور کیے۔ دیگر بلے بازوں میں صاحبزادہ فرحان نے 31، شامل حسین نے 6، حسین طلعت نے 9 رنز بنائے۔ عبدالصمد نے 11، شاہین شاہ آفریدی نے 3 اور فہیم اشرف نے 14 رنز بنائے۔
بنگلادیش کی جانب سے راشد حسین نے 3 جبکہ مہدی حسن میراز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔















