پی ٹی اے نے موبائل پیکجز کی قیمتوں میں ماہانہ اضافے پر پابندی لگادی

پی ٹی اے نے موبائل پیکجز کی قیمتوں میں ماہانہ اضافے پر پابندی عائد کردی، اب قیمتیں سہ ماہی بنیادوں پر بڑھائی جا سکیں گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ٹی اے نے موبائل پیکجز کی قیمتوں میں ماہانہ اضافے پر پابندی لگادی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل پیکجز کی قیمتوں میں ماہانہ اضافے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ٹیلی کام کمپنیوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ قیمتوں میں اضافہ کرنے سے پہلے پی ٹی اے کی اجازت حاصل کریں۔ نئے ضوابط کے تحت، موبائل پیکجز کی قیمتیں سہ ماہی بنیادوں پر بڑھائی جا سکیں گی۔

پی ٹی اے نے موبائل کمپنیوں کے لیے نئے ٹیرف ریگولیشنز 2025 نافذ کر دیے ہیں، جن کے مطابق کمپنیوں کو سالانہ 10 سے 20 فیصد تک اضافے کی اجازت ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد مارکیٹ میں توازن برقرار رکھنا اور صارفین کی شکایات کا ازالہ کرنا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق، اس فیصلے سے ٹیلی کام آپریٹرز کی قیمتوں کے حوالے سے سخت نگرانی کی جائے گی، جس سے صارفین کو فائدہ ہوگا اور قیمتیں بلاجواز نہیں بڑھائی جا سکیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں