ایران نے امریکی طیارہ بردار جنگی جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا، جبکہ امریکہ نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکی طیارہ بردار جنگی جہاز ابراہم لنکن کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ یہ حملہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔
ایرانی فوجی تنظیم نے امریکی کیریئر پر بیلسٹک میزائل اور ڈرونز سے حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ بعض رپورٹس کے مطابق چار بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے۔
امریکی حکام نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور میزائل جہاز کے قریب بھی نہیں پہنچے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی بحری جہاز نے امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس ابراہم لنکن پر حملے کی کوشش کی، جس کے جواب میں امریکی بحری بیڑے نے فائرنگ کی۔











