پینٹاگون نے ایران جنگ کے لیے اضافی 50 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی درخواست کی ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا ایران میں اپنے ہتھیاروں کا کئی سال کا ذخیرہ استعمال کرچکا ہے اور ٹوماہاک جیسے مہنگے میزائلوں کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔
پینٹاگون نے جنگ کے بڑھتے اخراجات کے پیش نظر اضافی 50 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی درخواست کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، جس سے امریکی کانگریس میں ایک بڑا سیاسی تنازعہ کھڑا ہونے کا امکان ہے۔
ایران جنگ کے آغاز کے بعد سے ہی فریقین کی کارروائیوں کی رفتار تیز رہی ہے۔ امریکا، اسرائیل اور ایران ہتھیاروں کا تیز ترین استعمال کر رہے ہیں، جو ان کی تیاری کی رفتار سے زیادہ ہے۔











