الجلیل میں راکٹ حملے سے 80 افراد زخمی، 300 گھر تباہ۔ ایرانی میزائل حملوں میں مزید 200 افراد زخمی ہوئے۔
الجلیل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیل کے زیر قبضہ الجلیل شہر میں راکٹ گرنے سے 80 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
حیفہ شہر کے قریب الجلیل میں راکٹ حملوں سے 300 سے زائد گھر تباہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملہ کیا تھا، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ تباہی کی وجہ حزب اللہ کے راکٹ تھے یا ایرانی میزائل حملے۔
ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے، تل ابیب سمیت کئی شہروں میں سائرن بجتے رہے اور شمالی اسرائیل میں عمارت پر میزائل گرنے سے 19 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایرانی حملوں میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔











