لکی مروت میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے میں ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ تختی خیل میں آپریشن میں 5 خوارج ہلاک کیے گئے۔
لکی مروت: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس گاڑی کے قریب زوردار دھماکا ہوا جس میں ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ پیٹرولنگ کے دوران پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ شہداء میں ایس ایچ او صدر اعظم، کانسٹیبل شاہ بہرام، شاہ خالد، حاجی محمد، گل زادہ اور سخی زادہ شامل ہیں۔
ادھر تختی خیل میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں 5 خوارج ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن پولیس، سی ٹی ڈی اور مقامی امن کمیٹی نے مشترکہ طور پر انجام دیا۔











