فہد مصطفیٰ نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے عتیقہ اوڈھو کو بھی نشانہ بنایا

فہد مصطفیٰ نے انٹرویو میں تنقید کا جواب دیا اور عتیقہ اوڈھو پر بھی طنز کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فہد مصطفیٰ نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے عتیقہ اوڈھو کو بھی نشانہ بنایا

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ نے حالیہ انٹرویو میں خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا اور سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ فہد مصطفیٰ نے کہا کہ وہ خود کو مغرور نہیں سمجھتے بلکہ جانتے ہیں کہ کہاں بات کرنی ہے اور کہاں خاموش رہنا ہے۔

فہد نے کہا کہ وہ محفلوں میں کم گھلنے ملنے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ عوامی شناخت کی وجہ سے عام ملاقاتیں مشکل ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر وقت کیمرے کے لیے تیار رہنا آسان نہیں ہوتا اور اکثر لوگ ستاروں کی تصاویر ایسے انداز میں لے لیتے ہیں جو انہیں پسند نہیں آتیں۔

انٹرویو کے دوران فہد نے ان فنکاروں کو بھی نشانہ بنایا جو ٹاک شوز میں ان کا ذکر کرتے ہیں، خاص طور پر عتیقہ اوڈھو کی طرف اشارہ کیا۔ فہد نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ دوسرے فنکار اکثر ان کا ذکر اپنے انٹرویوز میں کرتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں