سندھ کے نئے تعینات اساتذہ عید پر تنخواہوں سے محروم رہیں گے

سندھ میں نئے تعینات اساتذہ عید پر تنخواہوں سے محروم رہیں گے، 3 ہزار اساتذہ کی تنخواہیں روکی گئی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سندھ کے نئے تعینات اساتذہ عید پر تنخواہوں سے محروم رہیں گے

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر میں نئے تعینات اساتذہ عید پر بھی تنخواہوں سے محروم رہیں گے۔ اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے ایس ایس ٹی گریڈ 16 اور سبجیکٹ اسپیشلسٹ گریڈ 17 کی تنخواہوں کے اجرا پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کے مطابق، اضافی اساتذہ کی بھرتی کے سبب 3 ہزار اساتذہ عید پر تنخواہوں سے محروم رہیں گے اور خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ نئی بھرتی اساتذہ کی تنخواہ صرف خالی پوسٹ کی تصدیق کے بعد جاری ہوگی۔

سیکرٹری تعلیم زاہد عباسی نے کہا ہے کہ اساتذہ کی من پسند جگہوں پر پوسٹنگ کے باعث یہ مسئلہ پیدا ہوا ہے۔ بھرتیاں سکولز میں اساتذہ کی کمی کے پیش نظر کی گئی تھیں، تاہم زیادہ تر اساتذہ کراچی اور حیدرآباد میں پوسٹنگ کروا لیتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں