یشما گل نے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی پر کوئی تصدیق نہیں کی، ذاتی معاملہ قرار دیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اداکارہ یشما گل نے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی سے متعلق سوال پر لب کشائی کی ہے۔ حالیہ رمضان شو میں، ایک مداح نے فون کال پر یشما سے ہانیہ اور عاصم کی شادی کے بارے میں پوچھا۔
اداکارہ نے جواب دیا کہ شادی کا معاملہ ذاتی ہوتا ہے اور وہی لوگ اس بارے میں بتا سکتے ہیں جن کی شادی ہو رہی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ہانیہ اور عاصم کی شادی کے بارے میں کوئی علم نہیں، لیکن اگر ایسا ہوا تو انسٹاگرام پر معلوم ہو جائے گا۔
یشما گل نے دعا کی کہ سب کی شادی اچھی جگہ اور وقت پر ہو۔















