عراق میں فرانسیسی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں ایک فوجی ہلاک

عراق کے شہر اربیل میں فرانسیسی فوجی اڈے پر ڈرون حملے سے ایک فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عراق میں فرانسیسی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں ایک فوجی ہلاک

اربیل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عراق کے شہر اربیل میں ایک فرانسیسی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے واقعہ کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ مسلح افواج کے اس رکن کی موت پر پوری قوم ان کے خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

صدر میکرون نے کہا کہ یہ حملہ مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے بعد پہلا واقعہ ہے جس میں فرانسیسی فوجی ہلاک ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عراق میں فرانسیسی فورسز کی موجودگی دہشت گردی کے خلاف جنگ کا حصہ ہے اور اس طرح کے حملے ناقابل قبول ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں