فجیرا سے دو تیل بردار جہاز پاک بحریہ کی حفاظت میں کراچی پہنچ گئے

فجیرا پورٹ سے دو تیل بردار جہاز پاک بحریہ کے حفاظتی حصار میں کراچی پہنچ گئے، ملک میں ایندھن کی فراہمی مستحکم ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں دو تیل بردار جہاز پاک بحریہ کے تعاون سے پہنچ گئے

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) متحدہ عرب امارات کے فجیرا پورٹ سے دو تیل بردار جہاز پاک بحریہ کے حفاظتی حصار میں کراچی پہنچ گئے ہیں۔ یہ جہاز پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے تھے اور ان کے ذریعے 10 سے 12 کروڑ لیٹر تیل کراچی لایا گیا ہے، جس سے ملک میں ایندھن کی فراہمی مستحکم ہونے کی توقع ہے۔

وزیر بحری امور نے جہازوں کی محفوظ منتقلی پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ خلیج فارس میں پھنسے دو دیگر جہازوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے وزارتِ خارجہ کو ایران سے رابطہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

پی این ایس سی حکام کے مطابق یہ تیل ملکی ضروریات کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس کی بروقت دستیابی توانائی کے شعبے میں استحکام لانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں