دبئی حکومت نے عیدالفطر کی چار روزہ چھٹیوں کا اعلان کردیا

دبئی میں سرکاری ملازمین کے لیے 19 مارچ سے چار روزہ عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گی جبکہ نجی شعبے کے ملازمین کے لیے تین روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دبئی حکومت نے عیدالفطر کی چار روزہ چھٹیوں کا اعلان کردیا

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دبئی کی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے عیدالفطر کی چار روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے جو 19 مارچ سے شروع ہوں گی۔

حکومت کے ہیومن ریسورسز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق 19 مارچ بروز جمعرات سے 22 مارچ تک سرکاری چھٹیاں ہوں گی جبکہ 23 مارچ کو باقاعدہ کام کا آغاز ہوگا۔

وفاقی اتھارٹی نے اس کی تصدیق کی کہ تمام وفاقی وزارتیں، ادارے اور سرکاری اداروں میں یہ چھٹیاں لاگو ہوں گی۔

نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 19 سے 21 مارچ تک تین روزہ چھٹیاں ہوں گی، رمضان کے 30 یوم ہونے کی صورت میں چھٹیوں کا دورانیہ 22 مارچ تک بڑھ سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں