ایرانی سفیر کا بیان: مجتبیٰ خامنہ ای محفوظ اور قیادت کر رہے ہیں

ایرانی سفیر علی بحرینی نے کہا کہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای محفوظ ہیں، ایران جارح قوتوں کے رکنے تک دفاع جاری رکھے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی سفیر کا بیان: مجتبیٰ خامنہ ای محفوظ اور قیادت کر رہے ہیں

جنیوا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے جنیوا میں اقوام متحدہ کے سفیر علی بحرینی نے کہا ہے کہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای محفوظ ہیں اور ملک کی قیادت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایران میں استحکام اور تسلسل کی علامت ہے۔

سفیر علی بحرینی نے مزید کہا کہ جنگی صورتحال کے باعث آبنائے ہرمز پر معمول کی آمدورفت متاثر ہو رہی ہے۔ ایران اس کے پرامن استعمال کے خلاف نہیں لیکن امریکا اور اسرائیل کو خطے میں خطرہ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

بحرینی نے زور دیا کہ جنگ ایران نے نہیں بلکہ امریکا اور اسرائیل نے شروع کی ہے، اور ایران جارح قوتوں کے رکنے تک اپنا دفاع جاری رکھے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں