پنجاب حکومت کے طیارے کو معمول کے تکنیکی معائنے کے لیے ویانا بھیجا گیا ہے، عظمیٰ بخاری نے وضاحت کی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت کا نیا سرکاری طیارہ معمول کے تکنیکی معائنے کے لیے آسٹریا کے شہر ویانا پہنچ گیا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ یہ معائنہ معاہدے کے مطابق مقررہ مدت میں کیا جا رہا ہے، جس میں کسی غیر معمولی صورتحال کا عنصر شامل نہیں۔
پنجاب حکومت کا جہاز تکنیکی معائنہ کے لیے ویانا گیا ہے جس کے بارے میں جاری قیاس آرائیاں نہ صرف حقائق کے برعکس ہیں بلکہ افسوسناک بھی ہیں۔ ایک متعین مدت میں جہاز کا تکنیکی معائنہ کنٹریکٹ کا حصہ ہوتا ہے۔ معمول کے معائنے پر بے پر کی اڑانے والوں کو بامقصد کاموں پر توجہ دینے کی ضرورت…
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) March 12, 2026
عظمیٰ بخاری نے وضاحت کی کہ طیاروں کی حفاظت اور کارکردگی برقرار رکھنے کے لیے انہیں مقررہ وقت پر خصوصی مراکز میں معائنے اور دیکھ بھال کے عمل سے گزارا جاتا ہے۔ انہوں نے عوام کو غیر ضروری قیاس آرائیوں سے بچنے کی تاکید کی۔
ویانا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قائم جیٹ ایوی ایشن گلف اسٹریم طیاروں کے لیے مجاز سروس مرکز ہے جہاں تقریباً 4,000 مربع میٹر پر مشتمل ہینگر میں تکنیکی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ اس مرکز میں گلف اسٹریم کے G550، G650، G500 اور G600 ماڈلز کے لیے یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی سے منظور شدہ لائن اور بیس مینٹیننس کی سہولت موجود ہے، جبکہ ہنگامی تکنیکی خرابی کی صورت میں فوری مرمت اور معاون خدمات بھی فراہم کی جاتی ہیں
واضح رہے کہ سرکاری اور نجی طیاروں کی باقاعدہ تکنیکی جانچ بین الاقوامی فضائی قوانین کے تحت لازمی ہوتی ہے اور اس مقصد کے لیے انہیں مستند تکنیکی مراکز میں بھیجا جاتا ہے۔














