امریکہ نے ایران کے ساتھ جنگ کے دوران مشرق وسطیٰ سے شہری انخلا تیز کر دیا

امریکہ نے ایران کے ساتھ کشیدگی کے دوران مشرق وسطیٰ سے اپنے شہریوں کے انخلا کے لیے تقریباً 50 چارٹر پروازوں کا انتظام کیا ہے، جن میں ہزاروں امریکی شہریوں کو نکالا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکہ نے ایران کے ساتھ کشیدگی کے دوران مشرق وسطیٰ سے شہری انخلا تیز کر دیا

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران مشرق وسطیٰ سے امریکی شہریوں کے انخلا کے لیے تقریباً 50 چارٹر پروازوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ آج کے اختتام تک تقریباً چار درجن پروازیں مکمل ہو جائیں گی جن کے ذریعے ہزاروں امریکی شہریوں کو محفوظ طریقے سے مشرق وسطیٰ سے نکالا گیا ہے۔

محکمہ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ خطے میں کمرشل پروازوں کی دستیابی بہتر ہونے کے باعث چارٹر پروازوں اور زمینی نقل و حمل کے انتظامات کو بتدریج کم کیا جا رہا ہے۔

امریکی حکومت کو جنگ کے ابتدائی دنوں میں ردعمل اور خطے میں موجود امریکی شہریوں کی مدد کے حوالے سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا، ناقدین کا کہنا تھا کہ حکومت نے ابتدا میں شہریوں کی مدد کے لیے اقدامات میں تاخیر کی۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھنے سے متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کے انخلا کے اقدامات شروع کیے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں