ایرانی میڈیا نے علی خامنہ ای کی اہلیہ کی شہادت کی خبروں کی تردید کی، وہ زندہ اور زخمی ہیں۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی اہلیہ منصوره خجسته باقرزاده زندہ ہیں۔
پاسداران انقلاب نے بتایا ہے کہ علی خامنہ ای کی اہلیہ منصوره خجسته باقرزاده امریکی حملے میں شہید نہیں ہوئیں بلکہ شدید زخمی ہوئی تھیں۔
یاد رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے کے بعد یہ خبریں گردش میں آئیں کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ شہید ہو گئے ہیں۔
تاہم، اب ایرانی میڈیا نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ منصوره خجسته باقرزاده زندہ ہیں اور صحت یاب ہو رہی ہیں۔














