سلمان مرزا کا نجی ٹی وی اور صحافی کو 10 کروڑ ہرجانے کا قانونی نوٹس

سلمان مرزا نے جھوٹی خبر چلانے پر نجی ٹی وی اور صحافی کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجا، 7 دن میں معافی کا مطالبہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سلمان مرزا کا نجی ٹی وی پر جھوٹی خبر چلانے پر 10 کروڑ ہرجانہ دعویٰ

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے نجی ٹی وی چینل اور اس کے صحافی پر جھوٹی خبر نشر کرنے پر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

سلمان مرزا نے سوشل میڈیا پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مذکورہ چینل اور صحافی سے معافی مانگنے اور ان کے تمام پلیٹ فارمز سے خبر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر 7 دن کے اندر مطالبات پورے نہ ہوئے تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی نے اپنی خبر میں سلمان مرزا پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران کینڈی کے ہوٹل میں خاتون سے بدتمیزی کا الزام لگایا تھا، جسے پاکستان کرکٹ بورڈ نے مسترد کرتے ہوئے غیر مصدقہ اور گمراہ کن قرار دیا تھا۔

پی سی بی نے کہا کہ بغیر تصدیق کے ایسی خبریں نشر کرنا غیر ذمہ دارانہ صحافت ہے اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں