میں ڈمی گورنر نہیں تھا، جانتا ہوں کس نے ہٹایا۔ کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عہدے سے ہٹائے جانے پر جانتے ہوئے بھی خاموشی اختیار کی، نامزد گورنر کو مبارکباد دی اور جاری انیشی ایٹیوز کے ساتھ تعاون کا وعدہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عہدے سے ہٹائے جانے پر اظہار خیال

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ وہ ڈمی گورنر نہیں تھے اور جانتے ہیں کہ انہیں کس نے ہٹایا، مگر اس کا ذکر نہیں کریں گے۔ انہوں نے نامزد گورنر نہال ہاشمی کو ٹیلیفون پر مبارکباد دی اور انیشی ایٹیوز جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔

کامران ٹیسوری نے صدر زرداری، وزیر اعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو فون کرکے انہیں پونے چار سالہ تعلقات کی یاد دلائی۔ انہوں نے کہا کہ عہدے آنے جانے والی چیز ہیں مگر احترام یاد رہے گا۔

کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گل پلازہ کی آواز اٹھانے پر انہیں سزا دی جا رہی ہے اور گورنر ہاؤس میں شروع ہونے والے کام جاری رہنے چاہئیں۔ صدر مملکت نے نہال ہاشمی کی بطور گورنر تقرری کی منظوری دے دی ہے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان اس فیصلے پر جلد لائحہ عمل طے کرے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں