امریکی عوام کی اکثریت نے صدر ٹرمپ کی ایران جنگ کو ایپسٹین اسکینڈل سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی عوام کی اکثریت نے صدر ٹرمپ کی ایران کے خلاف جنگ کو جیفری ایپسٹین اسکینڈل سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش قرار دیا ہے۔
امریکی ویب سائٹ کے ایک سروے کے مطابق، 52 فیصد امریکیوں کا ماننا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنی صدارت کے لیے ممکنہ خطرہ بننے والے بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کیس سے عوامی توجہ ہٹانے کے لیے ایران جنگ کا آغاز کیا۔
سروے کے مطابق، 40 فیصد امریکیوں نے اس رائے سے اتفاق نہیں کیا جبکہ 8 فیصد افراد غیریقین تھے۔
امریکی عوام کی بڑی تعداد اب صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف آپریشن ایپک فیوری کو آپریشن ایپسٹین فیوری کہنے لگی ہے۔
اس کے علاوہ مجسمے کے ساتھ ‘Make America Safe Again’ کے بینر بھی لگائے گئے ہیں جبکہ ایک خاتون نے مزاحمت کرتے ہوئے ٹرمپ کو جسم کے ایک حصے پر کاٹنے کا انکشاف بھی کیا ہے۔












