پاکستانی وفد کا دورہ افغانستان نجی حیثیت میں ہے۔ ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی وفد کا افغانستان کا دورہ نجی حیثیت میں ہے اور مذاکراتی عمل جاری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
افغانستان کا دورہ پاکستانی وفد کا نجی حیثیت میں ہے: دفتر خارجہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ افغانستان کا دورہ کرنے والا پاکستانی وفد نجی حیثیت میں وہاں موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے ساتھ رویے میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی اور ایک مذاکراتی عمل جاری ہے۔ جلد ہی چین کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں ایک وفد پاکستان پہنچے گا۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران اندرابی نے بتایا کہ ایران کے تیل بردار جہازوں سے متعلق معاملات ایران اور متعلقہ حکومتوں کے درمیان ہیں اور پاکستان کا اس پر کوئی مخصوص مؤقف نہیں ہے۔ پاکستان مختلف دارالحکومتوں کے درمیان رابطوں کو فروغ دے رہا ہے اور تمام تنازعات کا حل خودمختاری کے احترام، بین الاقوامی قانون اور مکالمے کے ذریعے ہونا چاہیے۔

طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ وزیراعظم جلد سعودی عرب کے دورے پر جا رہے ہیں اور خلیجی ممالک سے قریبی رابطے برقرار ہیں، جبکہ وزیراعظم کی عمان اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی قیادت سے متعدد ٹیلیفونک گفتگو ہو چکی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں