رمضان میں پیٹ درد اور قبض سے بچنے کے لیے ہلکی غذائیں اور مناسب پانی استعمال کریں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رمضان المبارک میں روزہ دار طویل وقت تک کھانے پینے سے دور رہتے ہیں جس سے بعض افراد کو نظامِ ہاضمہ کے مسائل پیش آتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق افطار کے فوراً بعد زیادہ مقدار میں کاربوہائیڈریٹس اور تیزابی غذا کھانا پیٹ درد اور قبض کا باعث بن سکتا ہے۔\n\nماہرین کا کہنا ہے کہ روزوں کے دوران پیٹ درد اور قبض سے بچنے کے لیے پانی کی مناسب مقدار کا استعمال ضروری ہے۔ روزانہ آٹھ سے دس گلاس پانی پینا چاہیے۔\n\nغذا کے انتخاب میں احتیاط کریں، تلی ہوئی اور مصالحہ دار اشیا کی بجائے خربوزہ، تربوز، گوبھی، بھنڈی اور دال جیسی ہلکی غذائیں استعمال کریں۔\n\nہلکی پھلکی ورزش کو معمول بنائیں، سحری یا افطار کے قریب ہلکی ورزش نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے۔ سحری میں شہد اور دودھ دہی کا استعمال مفید ہے۔\n\nشہد قبض کے خلاف مفید سمجھا جاتا ہے اور دودھ و دہی میں موجود پروبائیوٹکس معدے کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔















