یو ایچ ایس سیکنڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس امتحانات کے نتائج جاری، کامیابی کی شرح 82.28 فیصد رہی

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے نتائج جاری کیے، کامیابی کی شرح 82.28 فیصد رہی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے نتائج، کامیابی کی شرح 82.28%

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے سیکنڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس ماڈیولر سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ نتائج کے مطابق کامیابی کی شرح 82.28 فیصد رہی۔

علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کے محمد حمزہ مسعود نے 1050 میں سے 973 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن اسماء خالد اور عیشاء علی نے مشترکہ طور پر حاصل کی، دونوں نے 946 نمبر حاصل کیے۔ تیسری پوزیشن ایمان علی خان نے 942 نمبر لے کر حاصل کی۔

امتحان میں صوبے بھر کے 44 میڈیکل کالجوں کے 5867 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 4821 کامیاب ہوئے۔ یو ایچ ایس کے ترجمان کے مطابق نتائج پریکٹیکل امتحان کے خاتمے کے تین دن بعد جاری کیے گئے، جو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں