بھارتی کرکٹ پریزنٹر گورو کپور کی اداکارہ کرتیکا کامرا سے شادی

بھارتی کرکٹ پریزنٹر گورو کپور نے اداکارہ کرتیکا کامرا سے باندرا میں سادہ تقریب میں شادی کی، تصاویر وائرل ہو گئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارتی کرکٹ پریزنٹر گورو کپور کی اداکارہ کرتیکا کامرا سے شادی

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی کرکٹ پریزنٹر اور اداکار گورو کپور نے معروف اداکارہ کرتیکا کامرا سے شادی کر لی۔ شادی کی تقریب ان کے باندرا میں واقع گھر پر منعقد ہوئی جس میں دونوں کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

کرتیکا اور گورو نے روایتی شادی کے بجائے رجسٹرار کے ذریعے سادہ تقریب کا انعقاد کیا۔ کرتیکا نے سرخ چندیری ساڑھی جبکہ گورو نے ڈیزائنر کا تیار کردہ آئیوری لباس پہنا۔

نوبیاہتا جوڑے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، بالی ووڈ کی معروف شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ فرحان اختر، سوہا علی خان، ملائیکا اروڑا سمیت کئی کرکٹرز نے بھی اپنی بیگمات کے ہمراہ شرکت کی۔

تقریب میں فرحان اختر کے دلکش ڈانس نے سماں باندھ دیا جبکہ کرکٹر ایشیش نہرا کو اپنے بیٹے کے ساتھ رقص کرتے دیکھا گیا۔ یہ لمحات سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں