پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی سے سرمایہ کاری میں اضافہ

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی کامیابی سے مکمل، 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ ٹیلی کام شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، جاز نے مزید 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی سے سرمایہ کاری میں اضافہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے، جس میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ نیلامی میں زونگ، یوفون اور جاز نے کامیاب بولیاں لگائیں۔

وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا کہ یہ نیلامی ٹیلی کام اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی علامت ہے۔ جاز نے آئندہ تین سالوں میں 1 ارب ڈالر مزید سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

خرم شہزاد نے کہا کہ پی آئی اے میں 645 ملین ڈالر کی نجکاری مقامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی نشانی ہے۔ 5G نیلامی سے ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی دستیابی بڑھ جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں