ایرانی سکول حملے میں امریکی کردار کا اعتراف ، جنرل پیٹریاس

امریکی جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے ایرانی سکول حملے میں امریکی کردار کا امکان ظاہر کیا، حملے میں 168 افراد شہید ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی سکول حملے میں امریکی کردار کا اعتراف: جنرل پیٹریاس

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے ایران کے جنوبی علاقے میناب میں سکول پر حملے کے ممکنہ امریکی کردار کا اعتراف کیا ہے۔ جنرل پیٹریاس نے کہا کہ اس حملے میں امریکی ٹوماہاک میزائل استعمال ہونے کا امکان ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق، حملے کے پہلے دن میناب کے سکول پر ہونے والے حملے میں 168 افراد شہید ہوئے تھے۔ ایرانی حکام نے اس حملے کا الزام امریکہ اور اسرائیل پر عائد کیا، تاہم دونوں ممالک نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی، جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر ہی الزام عائد کیا۔

جنرل پیٹریاس نے مزید بتایا کہ یہ عمارت پہلے ایرانی بحریہ کے کمپاؤنڈ کا حصہ تھی اور ممکنہ طور پر پرانا ڈیٹا استعمال ہوا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں