پشاور ہائیکورٹ نے توانائی بچت کے تحت ہفتے میں چار دن کام کا نیا شیڈول نافذ کر دیا ہے، جمعہ اور ہفتہ کو عدالت بند رہے گی۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے توانائی بچت کے اقدامات کے تحت ہفتے میں چار دن کام کرنے کا نیا شیڈول نافذ کر دیا ہے۔ پیر سے جمعرات تک عدالتی کارروائی ہوگی جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو عدالت بند رہے گی۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی منظوری سے جاری حکم نامے کے مطابق ججز کے پیٹرول کے استعمال میں بھی 50 فیصد کمی ہوگی۔ انسٹی ٹیوشن برانچ جمعہ اور ہفتہ کو محدود عملے کے ساتھ کام کرے گی۔ یہ اقدامات نیشنل جوڈیشل کمیٹی کی ہدایات کے تحت کیے گئے ہیں۔
پشاور ہائیکورٹ کے تمام بینچز پر یہ نیا ورکنگ شیڈول فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔














